بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ناظم جوکھیو قتل: ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

ناظم جوکھیو قتل کیس میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سمیت 6 ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کی سماعت ہوئی، رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

ناظم جوکھیو کیس میں جام اویس سمیت 6 ملزمان نامزد ہیں، جن پر آج فرد جرم عائد نہیں ہوسکی اور سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

ناظم جوکھیو قتل کا مقدمہ میمن گوٹھ تھانے میں درج ہے، مقتول کو نومبر 2021ء میں تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا، اس کیس میں جام اویس عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.