بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا: پائلٹ نے جہاز سپر مارکیٹ پر گرانے کی دھمکی دے دی

امریکی ریاست مسی سیپی کے شہر ٹیوپیلو میں چھوٹا طیارہ فضا میں چکر کاٹ رہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پائلٹ نے طیارے کو سپر مارکیٹ پر گرانے کی دھمکی دی ہے۔

پولیس کے مطابق مسی سیپی ٹاؤن کے شمال مشرقی علاقے میں ایک طیارے کی پرواز کی اطلاع ملی ہے۔

پائلٹ نے 911 پر کال کرکے طیارہ گرانے کی دھمکی دی ہے، پولیس علاقے کو لوگوں سے خالی کرا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 29 سالہ پائلٹ نے مبینہ طور پر جہاز چرا کر پرواز کی ہے، یہ 9 سیٹر طیارہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.