بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی سے کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار، ترجمان سی ٹی ڈی

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گلستان جوہر اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پر الگ الگ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

 ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ابوالحسن اصفہانی روڈ سے گرفتار ملزم سے ٹی ٹی پستول برآمد ہوا ہے، ملزم نے فرقہ وارانہ بنیاد پر کئی افراد کو قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان چند روز قبل بھی اس ہی مکان میں ڈکیتی کرکے فرار ہوئے تھے۔

 سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ  گلستان جوہر سے گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کیا گیا، ملزم شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد بیرون ملک چلا گیا تھا۔

 ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید کہا کہ ملزم وقتاً فوقتاً پاکستان آکر ری گروپنگ کا کام کر رہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.