بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں 15 ہزار 274 سیلاب متاثرین کو ٹھہرایا گیا ہے، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے39 ریلیف کیمپوں میں 15 ہزار 274 متاثرین کو ٹھہرایا گیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ متاثرین کےلیے راشن کی سپلائی بہت کم ہے، پرائیویٹ وینڈرز کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ہم تباہی کےحتمی اعداد و شمار نہیں دے سکتے، ایک سی ایم کا سیلاب فنڈز کا اکاؤنٹ ہے جو شفاف ہے۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ کراچی کے 6 اضلاع میں قائم 39 ریلیف کیمپوں میں اب تک 15274 متاثرین کو ٹھہرایا گیا ہے، جن کو تیار خوراک، پانی، مچھر دانیاں اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ضلع شرقی میں قائم 15 کیمپوں میں 7350 متاثرین، ضلع غربی کے 6 کیمپوں میں 3490 متاثرین کو ٹھہرایا گیا ہے۔

صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ضلع کورنگی کے ایک کیمپ میں 466 متاثرین، ضلع ملیر کے 8 ریلیف کیمپوں میں 3175 متاثرین، ضلع کیماڑی کے 7 کیمپوں میں 793 سیلاب متاثرین کو رکھا گیا ہے۔

شرجیل میمن نے دوران گفتگو عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کی اور کہا کہ جو شخص آج بھی جلسے اور کنسرٹ کررہا ہے، اس سے بری مثال دنیا میں نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہمارے پاس قیامت کا منظر ہے، دوسری جانب ایک شخص اس کو دھمکی اور اُس کو دھمکی دے رہا یے، ایسے لوگوں کو جلد عوام عبرت کا نشان بنائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.