بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہنواز دھانی کی انگریزی کی سوشل میڈیا پر تعریفیں

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہنواز دھانی کی انگریزی کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔

لاڑکانہ بوائے کے نام سے مشہور شاہنواز دھانی نے گزشتہ روز پاکستان بمقابلہ ہانگ کانگ میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کی۔

اس دوران شاہنواز دھانی نے انگریزی زبان میں اپنی صحت اور ٹیم  سے متعلق بات کی اور سوالوں کے جوابات بھی دیے۔

شاہنواز دھانی نے ہانگ کانگ کو اچھی ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان شاءاللّٰہ جیتیں گے اور اپنی 100فیصد محنت کریں گے، ہم ہر ٹیم کو سنجیدہ لیتے ہیں وہ چاہے بھارتی ٹیم ہو یا ہانگ کانگ کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کے بھارت کے ساتھ میچ کے دوران ہمارے کھلاڑی زخمی تھے، اب سب کافی بہتر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.