بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب سے متاثرہ 46 گرڈ اسٹیشنز اور 475 فیڈرز بحال

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام تاحال جاری ہے، سیلاب سے متاثرہ 46 گرڈ اسٹیشنز اور 475 فیڈرز بحال کردیئے گئے ہیں ۔ 

پاور ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم بجلی سپلائی کی بحالی کا کام خود مانیٹر کر رہے ہیں انہیں روزانہ کی بنیاد پر بجلی بحالی کی رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔

پاور ڈویژن کے تمام افسران سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی کی بحالی کے کام پر مامور ہیں۔

اعلامیے کے مطابق سیلاب سے متاثرہ 81 گرڈ اسٹیشنز میں سے46 سےسپلائی بحال کردی گئی ہے جبکہ کرنٹ لگنے کے واقعات سے بچاؤ کے لیے 35 گرڈ اسٹیشنز سے بجلی بحال نہیں کی گئی۔

پاور ڈویژن کے مطابق KV 11 کے 881 فیڈرز مون سون بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئے جن میں سے 475 فیڈرز بحال کر دیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.