بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بارشوں، سيلاب کى تباہ کارياں جارى، مزيد 57 افراد جاں بحق، این ڈی ایم اے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں اور سيلاب سے ہونے والے نقصانات پر تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزيد 57 افراد زندگى کى بازى ہار گئے، سندھ میں 38 ، خيبر پختونخوا میں 17، کشمير اور بلوچستان میں 1 ہلاکت رپورٹ ہوئى ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں زخمى افراد کی کل تعداد 7683 ريکارڈ کى گئى ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 1265 ہوگئى ہے۔

24 گھنٹوں میں سیلاب کے باعث بلوچستان میں 500 کلو ميٹر سڑک کو نقصان پہنچا ہے، ملک بھر میں 5563 کلو ميٹر سڑک حاليہ بارشوں اور سيلاب سے متاثر ہوئی ہیں۔

چوبيس گھنٹوں میں مزيد 3766 مال مويشيوں کو نقصان پہنچا ہے، ملک بھر میں کل 7 لاکھ 35 ہزار 584 مويشيوں کو نقصان پہنچا ہے، 8 لاکھ 97 ہزار 567 گھروں کو جزوى طورپر نقصان پہنچا جبکہ بارشوں اور سیلاب سے 5 لاکھ 29 ہزار 472 گھر مکمل تباہ ہوگئے۔

ملک بهر میں 80 اضلاع بارشوں اور سيلاب سے تاحال متاثر ہيں، ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.