بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خانپور ڈیم میں پانی کی گنجائش ختم

خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں واقع خانپور ڈیم میں پانی کی گنجائش ختم ہوگئی ہے، جس کے بعد ڈیم کے اسپیل وے کھول دیے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر حسان احسن کے مطابق اردگرد کی آبادی کو محتاط رہنےکی ہدایت کردی گئی ہے۔

ادھر نوشہرہ کے علاقے ملک آباد میں سیلاب گزرگیا ہے لیکن پانی اب تک جمع ہونے سے علاقہ مکینوں، خصوصاً خواتین شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، تونسہ بیراج سے آنے والا 6 لاکھ کیوسک کا ریلا سکھر بیراج میں داخل ہو گیا ہے۔

چارسدہ میں سیلاب سے متاثر علاقہ ڈاگئی مکرم خان میں دریائے سوات کے کنارے آباد ایک ہی خاندان کے 14 مکانات تباہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں اور سيلاب سے ہونے والے نقصانات پر تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزيد 57 افراد زندگى کى بازى ہار گئے، سندھ میں 38، خيبر پختونخوا میں 17، کشمير اور بلوچستان میں 1 ہلاکت رپورٹ ہوئى ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں زخمى افراد کی کل تعداد 7683 ريکارڈ کى گئى ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 1265 ہوگئى ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.