بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بندر نے ٹائیگرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا، ویڈیو وائرل

ایک بندر کی ٹائیگرز کو تگنی کا ناچ نچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گبون نسل کے بندر نے ٹائیگرز کی ناک میں دم کرکے رکھ دیا۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر درختوں پر اچھلتا کودتا آتا ہے اور ٹائیگر کو تنگ کرتا ہے، کبھی اس کی دم کھینچتا ہے تو کبھی ہاتھ لگا کر درخت پر چڑھ جاتا ہے۔

ساتھی ٹائیگر کو پریشان دیکھ کر دوسرا ٹائیگر بھی بندر کو سبق سکھانے آتا ہے لیکن بندر کی شرارتوں کو دیکھ کر وہ بھی پیچھے ہٹ جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.