بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، تونسہ بیراج سے آنے والا 6 لاکھ کیوسک کا ریلا سکھر بیراج میں داخل ہو گیا ہے۔

انچارج کنٹرول روم کا کہنا ہے سیلاب کے پیش نظر سکھر بیراج سے نکلنے والی تمام کینالیں بند رہیں گی، کوٹری بیراج سے پانچ لاکھ 14 ہزار کیوسک کا بڑا ریلا گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دانستر نہر کے دروازوں سے پانی اوور فلو ہو کر نہر میں داخل ہونے لگا ہے، قریبی آبادیوں کو انخلاء کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

دریائے سندھ میں کوٹری بیراج کے مقام سے 5 لاکھ کیوسک سے زائد کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔

انچارج کنٹرول روم نے کہا کہ رنگ بند پر پانی کا شدید دبا ؤ ہے، وہاں سے مکینوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

ادھر سیلابی ریلے کے دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ کے مختلف دیہات زیر آب آ گئے ہیں۔

خیموں کی کمی کے باعث سندھ اور بلوچستان میں سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.