بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

غذر میں سیلاب سے متاثرہ بچی سے وزیراعظم کی ملاقات

سیلاب میں اپنا خاندان کھو دینے والی غذر کی بچی سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم نے بچی سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تعلیم اور علاج کے لیے 50 لاکھ روپے کی رقم کا اعلان کیا اور بچی کے نام پر اینڈاؤمنٹ فنڈ قائم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

سیلاب میں بچی کی ماں، دادی اور 6 بہن بھائی کھو گئے تھے۔

علاوہ ازیں شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے دورے میں متاثرین سے خطاب میں کہا کہ پاکستان پہلے ہی مشکل میں تھا، ایک اور امتحان سر پر آگیا ہے، سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دے رہے ہیں، وہ یقین دلاتے ہیں کہ ہر حق دار کو معاوضہ ملے گا، سیاست آڑے نہیں آئے گی۔

وزیراعظم نے ضلع غذر کے لیے 10 کروڑ روپے کی فوری امداد کا اعلان بھی کیا۔

اسی دورے میں ترکیہ سے آئے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ کی سیلاب متاثرین کے لیے بروقت مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.