بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب زدہ علاقوں میں خوراک کا بحران پیدا ہوگیا

فلاحی اداروں نے حکومت اور انتظامیہ کو متنبہ کردیا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں خوراک کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘ میں بات چیت کرتے ہوئے الخدمت فاونڈیشن کے صدر عبدالشکور نے کہا کہ پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے کی تیاری پوری نہیں تھی، این جی اوز نے اس خلا کو پُر کیا۔

عبدالشکور کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں الخدمت کے ساڑھے تین ہزار رضاکاروں نے ریسکیو میں مدد دی۔

جے ڈی سی کے ظفر عباس کا کہنا تھا کہ روزانہ خوراک کے سو ڈیڑھ سو ٹرک بھیجنے سے کام نہیں بنے گا، روز 5 ہزار ٹرک خوراک چاہیے۔ ٹرانسپورٹرز کہتے ہیں کہ ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں ہے۔

فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ادارے بھی آئیں تو پوری مدد نہیں کر پائیں گے، جو عالمی امداد آئے اس کا بڑا حصہ خوراک کی خریداری پر خرچ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے پیسے تقسیم کرنا شروع کردیے ہیں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ شروع ہوچکا، سندھ میں لاکھوں ٹن گندم خراب ہو چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.