بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایشیا کپ سپر 4: کونسی ٹیم، کہاں، کس کے مقابل؟ پاکستان، بھارت کا اتوار کو میچ

ایشیا کپ ٹی 20  کے سپر 4 مرحلے کی ٹیمیں فائنل ہوگئیں، ایونٹ میں ایک اور میگا میچ اب اتوار 4 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 میں رنز کے اعتبار سے سب سےبڑی فتح اپنے نام کرلی ہے۔

ایونٹ کے سپر 4 مرحلے میں گروپ اے سے بھارت اور پاکستان نے جبکہ گروپ بی سے افغانستان اور سری لنکا نے کوالیفائی کیا ہے۔

ایشیا کپ میں سپر 4 مرحلے میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے مقابل آئیں گی، پہلا میچ کل (ہفتے) کو شام 7 بجے افغانستان اور سری لنکا کے درمیان شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

گروپ مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، دونوں ٹیمیں ایک ہفتے کے فرق سے ایک بار پھر اتوار کو مدمقابل ہوں گی۔

ایشیا کپ ٹی 20 کے آخری گروپ مرحلے کے میچ میں ہانگ کانگ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

سپر 4 کا تیسرا میچ 6 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور افغانستان 7 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گے۔

اگلے ہی دن یعنی 8 ستمبر کو افغانستان اہم ترین میچ میں بھارت کے مقابل ہوگا جبکہ 9 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سپر 4 مرحلے کا آخری میچ  کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ ٹی 20 کا فائنل 11ستمبر بروز اتوار دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، شائقین کرکٹ پر امید ہیں کہ تیسری بار پھر پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو فائنل میں آمنے سامنے دیکھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.