بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انگلینڈ سیریز: ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟

انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 ہوم سیریز اور آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان تاحال نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 ہوم سیریز کےلیے گرین شرٹس کے اسکواڈ کا اعلان ایشیا کپ کے بعد ہوگا، جس کا فائنل 11 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کے اعلان کا حتمی فیصلہ فی الحال نہیں ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کی آئی سی سی ٹی 20 اسکواڈ کے اعلان کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، تجویز ہے کہ میگا ایونٹ کےلیے ٹیم کا اعلان انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے آخری مرحلے میں کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران اعلان کی صورت میں پی سی بی آئی سی سی سے اعلان کی ڈیڈ لائن میں توسیع لے گا۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے اعلان کے ساتھ ورلڈ کپ کے اسکواڈ کے اعلان کا امکان نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.