بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میہڑ میں گاؤں مرزا کے قریب دھامرا نہر میں 40 فٹ چوڑا شگاف

ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں گاؤں مرزا کے قریب دھامرا نہر میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، سیلابی ریلہ تیزی سے میہڑ شہر کی طرف بڑھ رہا ہے۔

 ضلعی انتظامیہ کے مطابق میہڑ کے حفاظتی بند پر شدید دباؤ بڑھ گیا۔

میہڑ شہر کی خواتین بھی بند کے پشتے مضبوط کرنے پہنچ گئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سے امید لگا کر بیٹھے رہے تو ان کا شہر ڈوب جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.