بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان ملکی معیشت تباہ نہیں کرتے تو آج اتنی مہنگائی نہ ہوتی، مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان ملکی معیشت تباہ نہیں کرتے تو آج اتنی مہنگائی نہ ہوتی۔

عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ کرتے، 20 ہزار ارب کا تاریخی قرض نہ لیتے اور  ملکی معیشت تباہ نہ کرتے تو آج اتنی مہنگائی نہیں ہوتی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام اب باشعور ہوکر فارن ایجنٹ، سازشی، جھوٹے اور چور کو پہچان چکے ہیں، اسی لیے اسے اٹھا کر پارلیمنٹ سے باہر پھینک دیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج پنجاب اور خیبر پختونخوا ڈوب رہا ہے اور عمران خان ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.