
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علی وزیر کے کیس میں ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس آئی او کو کل پولیس فائل ہر حال میں پیش کرنےکی ہدایت کردی۔
پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے بتایا کہ علی وزیر کیس کے تفتیشی افسر کورونا میں مبتلا ہوگئے۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں اور پولیس فائل تفتیشی افسر کے پاس ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج ہے، علی وزیر پر ملک مخالف تقریر کا الزام ہے۔
علی وزیر کی تین مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔
Comments are closed.