بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترکیہ، بلی نے تجزیہ کار کو ہی لاجوب کردیا، ویڈیو وائرل

ترکش کھیلوں کے تجزیہ کار حسین اوزکوک (Huseyin Ozkok) کی بلی کے ہاتھوں پٹتے ہوئے دلچسپ ویڈیو دنیا بھر کے سوشل میڈیا پیجز پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ترکیہ سے وابستہ کھیلوں کے تجزیہ کار حسین اوزکوک لائیو شو کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسین اوزکوک گفتگو کررہے تھے کہ اچانک اسی وقت ان کے عقب سے ان کی پالتو بلی ان پر چڑھنے کی کوشش کرتی ہے جس پر اینکر ہنستے ہوئے تجزیہ کار سے سوال کرتی ہے کہ کیا آپ نے اپنی بلی کو بھی شو میں مدعو کیا ہے؟

اس سے قبل کہ تجزیہ کار کوئی وضاحت دیتے بلی نے انہیں مارنا شروع کر دیا، تجزیہ کار اپنی ہی حالت پر تجزیہ کرنے سے قاصر، صرف ہنستے رہے۔

سوشل میڈیا صارفین ان کی پالتو بلی کو براہ راست نشر ہونے والے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرتے اور تجزیہ کار کی پٹائی لگاتے ہوئے دیکھ کر خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.