بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میئر لندن صادق خان کی پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

 میئر لندن صادق خان کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا ہے۔

پاکستانی نژاد صادق خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔

صادق خان کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ آپ میں سے بہت سے لوگ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کی تصویریں دیکھ کر غمزدہ ہوئے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے احساسات اور جذبات متاثرین کے ساتھ ہیں اور  پورا لندن ہی متاثرین سے متعلق فکر مند ہے۔

صادق خان نے اپنی اس ٹوئٹ کے آخر میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے امداد کی اپیل بھی کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.