بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستانی متاثرینِ سیلاب کی مدد کیلئے برطانوی لوکل کونسل کی اپیل

پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے برطانوی لوکل کونسل کی جانب سے امداد کی اپیل کی گئی ہے۔

ڈپٹی لیڈر کالڈر ڈیل کونسل نے کہا ہے کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے مناظر چونکا دینے والے ہیں، یہ تباہ کن سیلاب ایک ہزار سےزیادہ لوگوں کی جانیں لے چکا ہے۔

ڈپٹی لیڈر کالڈرڈیل کونسلنے اپیل کی ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے 60 لاکھ افراد کو امداد کی اشد ضرورت ہے۔

کالڈرڈیل کونسل کےڈپٹی لیڈر کا یہ بھی کہنا ہے کہ کالڈرڈیل میں بڑی پاکستانی کمیونٹی آباد ہے،ہماری ہمدردیاں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.