بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

EU سمیت عالمی برادری پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کریں ، MEP فابیو ماسیمیو کی اپیل

برسلز( حافظ اُنیب راشد ) پاکستان سے آئے ہوئے تجزیہ کار طاہر نعیم ملک اور کشمیر کونسل یورپین یونین کے چئیرمین علی رضا سید نے رکن یورپین پارلیمنٹ (ایم ای پی) فابیو ماسیمو کستالدو کے ساتھ اہم ملاقات کی ہے ۔

اس ملاقات میں ممبر یورپین پارلیمنٹ کو پاکستان کی سیلابی صورتحال پر تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران انہیں آگاہ کیا گیا کہ اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ہزاروں افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، لاکھوں خاندان بے گھر ہوئے گئے ہیں۔

شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک کی زراعت اور معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی برادری کے تعاون کے بغیر حکومت پاکستان سیلاب متاثرین کو ریلیف مہیا نہیں کرسکتی۔

اس موقع پر ایم ای پی فابیو ماسیمیو نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے یورپین یونین اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے بھرپور کوشش اور تعاون کریں۔

انہوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں عالمی برادری پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.