
معروف امریکی کامیڈین جریمی میکلن کی جانب سے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں سے پاکستان کے لیے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے۔
کامیڈین جریمی میکلن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پاکستان کے سیلاب سے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی اور پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے پوسٹ کی ہے۔
جریمی میکلن نے اپنی پوسٹ میں پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’دوستو، براہ کرم اپنے وقت میں سے ایک لمحہ نکال کر میرے دوسرے گھر پاکستان کے لیے دعا کریں کیوں کہ پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب نے اب تک 30 ملین افراد کو بے گھر کر دیا ہے‘۔
انہوں نے اپنی ایک دوسری پوسٹ میں سیلاب متاثرین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مدد کی اپیل بھی کی ہے۔
Comments are closed.