بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسد قیصر ایک بار پھر FIA میں طلب

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 5 ستمبر کو طلب کر لیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے اسد قیصر کو طلب کرنے کا نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو یہ چوتھا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

سابق اسپیکر اسد قیصر کے پشاور کے 2 نجی بینکوں میں اکاؤنٹس ہیں۔

اس سے قبل اسد قیصر کو 11، 18 اور 29 اگست کو طلب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں 2 بینک اکاؤنٹس سامنے آنے پر ایف آئی اے نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.