بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سرگودھا جلسہ، عمران خان کا ’ہائے اللّٰہ‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سرگودھا شہر میں جلسہ کیا گیا۔

سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے حسبِ معمول مخالفین پر طنز اور نقل اتارنے کی روایت برقرار رکھی۔

عمران خان کے طنز کا نشانہ اُن کا کوئی ہم پلہ مرد سیاستدان نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر، ملک کی واحد معروف ترین خاتون سیاست دان مریم نواز تھیں۔

انہوں نے اپنے جلسے کے دوران پہلے مریم نواز کا بڑی اسکرین پر انٹرویو سے لیا گیا ایک کلپ چلایا اور بعد ازاں ہمیشہ کی طرح مریم نواز کی نقل اتاری۔

عمران خان نے عورتوں کی طرح واویلا مچاتے ہوئے کہا کہ ’ہائے اللّٰہ!‘ اور مریم نواز پر طنزیہ وار کیا۔

عمران خان کا مریم نواز پر اس طرح طنز کرنا کچھ صارفین کو تو معیوب لگا ، ساتھ ہی طنز، ذاتیات کی سیاست اور نقل اتارنے کو پسند کرنے والے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈ بنا دیا گیا۔

ہیش ٹیگ ’ہائے اللّٰہ‘ کل شام سے ٹوئٹر کی ٹاپ ٹرینڈنگ پر موجود ہے جبکہ دوسرا  ٹرینڈ ’سرگودھا جلسہ‘ کا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ حمزہ ککڑی الیکشن ہار گیا، کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئیں، خوف آنا شروع ہوگیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے ساتھ کھڑے لوگوں نے ان کی تصحیح کروائی تو بولے، نہیں نہیں، آبادی چالیس ملین تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.