بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج ترکیہ کی 90ہزار مساجد میں پاکستان کیلئے دعا کی جائے گی

پاکستانی برادر ملک ترکیہ کی 90 ہزار مساجد میں آج نمازِ جمعہ کے بعد پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔

وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کی جانب سے ترکیہ کے وفد کی پاکستان آمد کے موقع پر سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا گیا ہے۔

احسن اقبال نے اپنے ویڈیو بیان میں ترکیہ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ آج ترکیہ کی 90,000 مساجد میں جمعہ کی نماز کے بعد پاکستان کے لیے دعا ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر طیب اردگان نے ترک وزیر داخلہ اور وزیر ماحولیات کی قیادت میں پاکستان سے یکجہتی کے لیے وفد پاکستان بھیجا ہے، طیاروں اور ریل کے ذریعے امدادی سامان بھی آ رہا ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح ترکیہ کے وزیرِ داخلہ سلیمان سوئیلو اور وزیرِ ماحولیات مراد خرم سمیت 17 رکنی وفد پاکستان پہنچا ہے۔

ترکیہ کے وزیرِ داخلہ سلیمان سوئیلو اور وزیرِ ماحولیات مراد خرم سمیت17 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا۔

ترکیہ کا یہ وفدپاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گا۔

ترکیہ کے وزیرِ داخلہ سلیمان سوئیلو کا اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو اس آفت سے جلد نکالے۔

یاد رہے کہ برادر ملک ترکیہ سے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے امداد لے کر جہاز مسلسل پاکستان آ رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.