بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا:ری پبلکن پارٹی کو الاسکا میں بڑا دھچکا

امریکا میں ری پبلکن پارٹی کو ایک اور دھچکا، تقریباً 5 دہائیوں کے کنٹرول کے بعد ری پبلکن پارٹی کو ریاست الاسکا میں انتخابی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکی کانگریس کے خصوصی الیکشن میں سابق گورنر سارا پیلن کو ڈیموکریٹ اُمیدوار میری پیلٹولا نے ہرا دیا۔

میری پیلٹولا الاسکا کی پہلی آبائی رکنِ کانگریس ہوں گی، اُنہوں نے سارا پیلن کو 3 فیصد پوائنٹس سے شکست دی۔

سارا پیلن کو اس ریاست میں شکست ملی ہے جہاں سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 میں 10 فیصد پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.