بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ، گِل کی درخواستِ ضمانت سماعت کیلئے مقرر

بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں شہباز گِل کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے مقرر کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ 5 ستمبر کو درخواستِ ضمانت پر سماعت کریں گے۔

شہباز گِل نے ضمانت بعد ازگرفتاری کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

درخواست میں ایس ایچ او کوہسار،سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 اگست کو تھانہ کوہسار پولیس نے گرفتار کیا، درخواست گزار سابق وزیراعظم عمران خان کا چیف اسٹاف افسر ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ 17 اگست کو پمز کے سینئر ڈاکٹرز کے میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا، میڈیکل بورڈ کے مطابق درخواست گزار پر تشدد کے شواہد ملے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.