بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اوکاڑہ: میاں بیوی کا تیز دھار آلے سے قتل

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں عید گاہ روڈ پر واقع گھر میں تیز دھار آلے سے میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔

اوکاڑہ پولیس نے قتل کی واردات کے ملزمان کا پتہ لگا لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمران اور ساتھیوں نے گھر میں گھس کر عامر اور اس کی اہلیہ کو قتل کیا ہے۔

لاہور کے علاقے چوہنگ میں تہرے قتل کی واردات میں ملوث 3 اجرتی قاتلوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اوکاڑہ پولیس کے مطابق دہرےقتل کی اس واردات کی وجہ گھریلو جھگڑا بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ دونوں مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

اوکاڑہ پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم عمران مقتولین کا رشتے دار بتایا جاتا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد گرفتاری متوقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.