بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انگلش کرکٹر معین علی کی پاکستان کے لیے امداد کی اپیل

انگلینڈ کے کرکٹر معین علی نے برٹش پاکستانی کمیونٹی سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے دل کھول کر امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

معین علی نے کہا ہے کہ یہ صرف متاثرہ پاکستانیوں کی مدد نہیں بلکہ بڑا ثواب بھی ہے۔

اس سے قبل پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 5 ملین روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے کچھ حصّے ریکارڈ توڑ مون سون بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کی زد میں ہیں، اب تک 1 ہزار سے زائد افراد جاں بحق، ہزاروں زخمی اور لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.