بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نہر سوئز میں پھنسنے والے بحری آئل ٹینکر کو چند گھنٹوں بعد نکال لیا گیا

گزشتہ روز مصر کی نہر سوئز میں ایک بحری آئل ٹینکر تکنیکی خرابی کی وجہ سے کچھ گھنٹوں پھنسا رہا۔

252 میٹر طویل بحری جہاز نہر کے جنوبی حصے میں پھنس گیا، جس کی وجہ سے دیگر بحری جہازوں کو رکنا پڑا۔

سوئز کینال اتھارٹی نے بتایا کہ 5 گھنٹے میں آئل ٹینکر کو ٹگ بوٹس کی مدد سے راستے سے ہٹا کر بحری ٹریفک بحال کر دیا گیا۔

یہ واقعہ اسے جگہ پیش آیا جہاں پچھلے سال مارچ میں ایک بحری جہاز 6 دن تک پھنسا رہا اور عالمی تجارت متاثر ہوئی تھی۔

نہر سوئز میں پھنسنے والا جہاز سنگاپور کا تھا جو سعودی عرب کی بحیرہ احمر بندرگاہ کے لیے سفر کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ پچھلے برس ایور گرین نامی جہاز کے پھنسنے کے بعد سوئز کینال اتھارٹی نے کینال کو وسیع کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا، یہ منصوبہ 2023 تک مکمل ہوجائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.