بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی کے ایم این اے میر منور تالپور کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

سیلاب زدگان میں 50، 50 روپے تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کے ایم این اے میر منور تالپور کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے، جس میں وہ شہری سے کہہ رہے ہیں کہ پانی زیادہ آجائے تو پانی کو لاٹھیاں مارو۔

سائرہ بانو نے کہا کہ ان سے پوچھے بغیر ان کی ایک ماہ کی تنخواہ کاٹی گئی ہے۔

میر پور خاص کے علاقے جُھڈو کے تعلقہ اسپتال کا دورہ کرنے کے دوران شہری نے میر منور تالپور سے کہا کہ سائیں ریباری کے علاقے میں مزید پانی آرہا ہے، جس پر میر منور تالپور بولے، پانی زیادہ آ جائے تو پانی کو لاٹھیاں مارو۔

اس سے پہلے 50، 50 روپے بانٹنے کی ویڈیو پر جب میر منور تالپور کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا، تو انہوں نے ایک تقریب کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ انہوں نے پیسے بانٹے تو لوگ مذاق اُڑا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انہیں یہ کہہ کر چُپ کروادیا کہ کیمرے آن ہیں، خاموش رہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.