بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سید علی گیلانی کی پہلی برسی پر فواد حسن فواد کا خراج عقیدت

سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی پہلی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد حسن فواد نے تحریر کیا کہ سيد علی گيلانی کی برسی اس بات کی شہادت ہے کہ کچھ لوگ اپنے بےداغ کردار اور بےمِثل جدوجہد سے وہ مقام پا ليتے ہيں جس پر طبعی زندگی کا خاتمہ بھی کوئی اثر نہيں ڈالتا۔

انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ تحريکِ آزادی کشمير کی تيز تر ہوتی ہوئی لو اُن کی روحانی زندگی کی دليل ہے۔

فواد حسن فواد نے اپنے پیغام میں سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.