بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

زرمبادلہ ذخائر میں 11 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کی کمی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ زر مبادلہ کے ذخائر 26 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 11.81 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔ 

کراچی سے جاری اسٹیٹ  بینک کے اعلامیہ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 26 اگست تک 13 ارب 40 کروڑ ڈالر رہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11.28 کروڑ  ڈالر کم ہو کر 7.69 ارب ڈالر رہے۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 53 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5.70 کروڑ ڈالر رہے۔ آئی ایم ایف سے ایک ارب 16 کروڑ ڈالر 31 اگست کو ملے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والی قسط کا اثر 2 ستمبر تک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں نظر آئے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.