بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

منگنی کی تقریب میں آسمانی بجلی گرنے سے دولہا ہلاک

چین میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں منگنی کے فوٹو شوٹ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے دولہا ہلاک ہوگیا۔

یہ واقعہ گزشتہ ہفتے چین کے صوبے یننان میں پیش آیا جہاں منگنی کی ایک تقریب جاری تھی جس میں دلہن اور دولہے کا فوٹو شوٹ کیا جارہا تھا کہ اچانک آسمانی بجلی گری جس کے زد میں دولہا آگیا۔

رپورٹس کے مطابق دولہے روان کو آسمانی بجلی گرنے کی زد میں آنے کے باعث فوراً اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

رپورٹس کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے باعث منگنی کی تقریب میں موجود دیگر افراد محفوظ رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.