بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب متاثرین نے آغا سراج درانی کو واپس جانے پر مجبور کردیا، ویڈیو وائرل

سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آغاسراج درانی کو شکارپور میں سیلاب متاثرین نے گھیر لیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متاثرین نعرے لگاتے ہوئے آغا سراج درانی کو واپس جانے کا کہتے رہے۔

سیلاب متاثرین نے آغا سراج درانی سے سوال کیا کہ آپ نے ہمیں ٹینٹس بھی نہیں دیے، ہماری خواتین نے کھلے آسمان تلے رات گزاری ہے۔

آغا سراج درانی نے متاثرین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپ نہیں بول رہے بلکہ کوئی اور بول رہا ہے۔

پاکستان کے تباہ کُن سیلاب سے سندھ میں 100 کلومیٹر چوڑی جھیل بن گئی ہے۔

سیلاب متاثرین کے نعروں کے بعد آغا سراج درانی اپنی گاڑی میں سوار ہو کر واپس چلے گئے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ شکارپور کے بڈے کے علاقے میں گزشتہ روز سیلاب زدگان کی داد رسی کے لیے گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقے کا جائزہ لینے گیا تھا لیکن سیاسی مخالفین نے نعرے لگانا شروع کر دیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.