بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میں کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کر سکتا ہوں، سوریا کمار یادو

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر سوریا کمار یادو کا کہنا ہے کہ میں کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کر سکتا ہوں، مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔

بھارت اور ہانگ کانگ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سوریا کمار یادو نے کہا کہ کے ایل راہول انجری کے بعد واپس آئے ہیں، انہیں تھوڑا وقت دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ٹیم مینجمنٹ جس نمبر پر بیٹنگ کا بولے گی میں اس نمبر پر کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔

گروپ میں ایک فتح کے ساتھ بھارت سرفہرست ہے جبکہ ہانگ کانگ اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔

سوریا کمار یادو کا کہنا ہے کہ میں نے کوچ اور کپتان کو بول رکھا ہے کہ کسی بھی نمبر پر کھلاؤ، بس مجھے کھلاؤ۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 میں گروپ اے کے میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو باآسانی 40 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ہانگ کانگ کے خلاف سوریا کمار یادو نے صرف 26 گیندوں پر 68 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی تھی ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.