بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

متاثرین کی امدادی اشیاء پر ٹیکس اور ڈیوٹی نہیں لگے گی، ایف بی آر

حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امدادی اشیاء پر ٹیکس اور ڈیوٹی نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ضروری اشیاء کی درآمد پر تمام ٹیکس اور ڈیوٹی کی چھوٹ ہوگی، تمام اشیاء این ڈی ایم اے کی تصدیق پر ٹیکس اور ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک سے موصول ہونے والے سامان پر بھی کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے مطابق یہ اقدام سیلاب متاثرین کیلئے بنیادی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.