بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیفا ورلڈکپ دیکھنے قطر جانے والوں کو یو اے ای ملٹی پل انٹری ویزا دے گا

متحدہ عرب امارات نے قطر میں فیفا ورلڈکپ دیکھنے کیلئے جانے والے افراد کو ملٹی پل انٹری ویزا دینے کا اعلان کر دیا۔

فیفا ورلڈکپ قطر 2022 دیکھنے والوں کو ’’حیا کارڈ “ جاری کیا جائے گا۔

یو اے ای حکام کے مطابق ’’حیا کارڈ‘‘ رکھنے والے یو اے ای میں 90 دن کے اندر متعدد بار داخل ہوسکتے ہیں۔

فٹبال ورلڈکپ قطر میں 20 نومبر سے 18 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

فیفا ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق حیا کارڈ کی بدولت قطر میں انٹری پرمٹ کے ساتھ ساتھ میچ کا ٹکٹ بھی شامل ہوگا جس سے اسٹیڈیم میں داخل ہوا جاسکے گا۔

یہ ایک ذاتی دستاویز ہے جو فیفا ورلڈکپ میچ دیکھنے والے ہر فرد کیلئے ضروری ہے۔

حیا کارڈ کے ذریعے قطر میں مفت پبلک ٹرانسپورٹ کا سفر کیا جاسکے گا جس میں میٹرو ٹرین اور بسیں شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.