بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابقہ فیصلے انصاف کے ترازوں کا منہ چڑا رہے ہیں، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ سابقہ فیصلے انصاف کے ترازوں کا منہ چڑا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے پارٹی چیئرمین عمران خان کےخلاف عدالتی فیصلہ نہ آنے کی وجہ بتادی۔

انہوں نے کہا کہ اگر مقبولیت ہی انصاف کا پیمانہ ہے تو وزیراعظم کے معاملے میں یہ پیمانہ کہا تھا؟

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ تین بار کے منتخب وزیراعظم کو بیٹی کے ساتھ جیل بھجوایا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ عدالت عالیہ سے عمران خان کو 7 دن کی مہلت ملی تو دانیال عزیز، طلال چوہدری اور نہال ہاشمی کو بھی ملنی چاہیے تھی۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ توہین عدالت معاملے میں سابقہ فیصلے انصاف کے ترازو کا منہ چڑا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.