بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب زدگان کی امداد کیلئے چین سے مزید دو پروازوں کی کراچی آمد

پاکستان میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے متاثرین کی امداد کے لیے چین سے مزید دو پروازیں پاکستان پہنچی ہیں۔

چائنیز ایئر فورس کے دو ٹرانسپورٹ طیاروں نے بدھ کی شام ایک ساتھ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

موفا کے نمائندے اور پاک فوج کی کراچی کور کے میجر فرقان اور دیگر نے کراچی ایئرپورٹ پر پروازوں کا استقبال کیا۔

سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر چین سے اب تک چار پروازیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

امدادی سامان میں کپڑے، خیمے، ادویات اور اشیائے خور و نوش شامل ہیں۔ 

ممکنہ طور پر یہ سامان بلوچستان یا سندھ کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.