بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خواتین سے بدسلوکی کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے، سعودی حکام

سعودی حکام نے پولیس کی وردی میں ملبوس افراد کی جانب سے ایک یتیم خانے پر دھاوا بولنے اور خواتین سے بدسلوکی کا نوٹس لیا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے صوبہ عسیر کے گورنر شہزادہ ترکی بن طلال نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کردیا۔

انہوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کیا جائے۔ 

دوسری جانب سعودی عرب کی انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی نے واقعے کی مذمت کی ہے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد حکومت حرکت میں آئی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق واقعہ جنوبی صوبہ عسیر کے شہر خمیس مشیط میں پیش آیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.