بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسٹیٹ بینک نے سیلاب عطیات قبول نہ کرنے کی شکایت گمراہ کن قرار دے دی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بینکوں کے خلاف سیلاب کے عطیات قبول نہ کرنے کی شکایت کو گمراہ کن قرار دے دیا۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا میں سی ایم فلڈ ریلیف فنڈ کے عطیات قبول نہ کرنے کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

ایس بی پی کے مطابق بینک تمام ممکنہ ذرائع سے سی ایم فلڈ ریلیف فنڈ کے عطیات جمع کررہے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ عطیات دینے والے شکایت کی صورت میں متعلقہ بینک یا اسٹیٹ بینک سے رجوع کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.