بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت سے زرعی اشیاء درآمد نہ کیں تو عوام بھوکے مرجائیں گے، میاں زاہد حسین

نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے بھارت سے زرعی اشیاء کی درآمد کی حمایت کی ہے۔

ایک بیان میں میاں زاہد حسین نے کہا کہ بھارت سے زرعی اشیا درآمد نہیں کی گئیں تو عوام بھوکے مرجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ منافع خور ایک بار پھر سرگرم ہوکر عوام کو لوٹ رہے ہیں۔

میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ سیلاب کے باعث کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں، جس سے ملک بھر میں اشیائے خور و نوش کی شدید قلت ہونے سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.