بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انڈونیشیا: ٹرک اسکول کے باہر بس اسٹاپ پر چڑھ گیا، 10 طلبا ہلاک

انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا میں ایک ٹرک اسکول کے باہر بنے ہوئے بس اسٹاپ پر چڑھ گیا۔

حادثے میں بس اسٹاپ پر موجود طلبا سمیت 10 افراد ہلاک اور 20 طلبا زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق دو موٹرسائیکلوں اور ایک مواصلاتی ٹاور کو بھی نقصان پہنچا۔

ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.