بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایشیا کپ: ہانگ کانگ کی ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت

ایشیا کپ 2022ء کے گروپ اے کے میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ 

خیال رہے کہ گروپ میں ایک فتح کے ساتھ بھارت سرفہرست ہے جبکہ ہانگ کانگ اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔ 

ٹاس کے موقع پر ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان کا کہنا تھا کہ عمان کے اندر ہم اچھے چیزرز ثابت ہوئے تھے اور آج بھی یہی کرنا چاہتے ہیں۔ 

انہوں نے گزشتہ ایونٹ میں بھارت کے ساتھ اپنے میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایونٹ میں بھی بھارت کے خلاف میچ اچھا میچ تھا اور اہم وہی دوبارہ دہرانا چاہتے ہیں۔ گزشتہ میچ میں غلطیاں کیں، لیکن آج بہتر کرنا چاہتے ہیں۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہیت شرما کا کہنا تھا کہ ہم بھی پہلے گیند بازی کرتے، میرا ماننا ہے کہ یہ اچھی وکٹ ہے اور ہمیں اچھا اسکور کرنے کی ضرورت ہے۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم حریف ٹیم کو دیکھنا نہیں چاہتے، اپنی مثبت کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔ 

روہیت شرما نے بتایا کہ آج کے میچ میں ہاردیک پانڈیا کو آرام کروا کے ان کی جگہ پر ریشبھ پنت کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ہانگ کانگ کی ٹیم کپتان نزاکت خان، بابر حیات، یاسین مرتضیٰ، کنچت شاہ، اسکاٹ میک کیشین، ہارون ارشد، عزیز خان، ذیشان علی، احسان خان، ایوش شکلا اور محمد غضنفر پر مشتمل ہے۔ 

روہیت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سریا کمار یادو، ریشبھ پنت، رویندرا جڈیجا، دنیش کارتھک، بھونیشور کمار، اویشن خان، یوزویندرا چہل اور ارشدیپ سنگھ کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.