بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن سیاحوں سے ان ہی کی زبان میں بات چیت

وزیر اعظم شہباز شریف نے صوبہ خیبر پختونخواہ کی سیلاب سے متاثرہ وادیٔ کالام کے دورے پر جرمن سیاحوں کے ساتھ جرمن زبان میں گفتگو کرکے سب کو حیران کردیا۔

شہباز شریف کے وادیٔ کالام کے اس دورے سے ایک ویڈیو مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں شہباز شریف کو کالام آئے پاکستانی نژاد جرمن سیاحوں سے جرمن زبان میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سیاحوں نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے اقدامات کو سراہا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر کالام پہنچ گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.