بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: عمارت سے گر کر 2 مزدور جاں بحق، حادثے کی وجہ سامنے آگئی

کراچی کی شارعِ فیصل پر لال کوٹھی کے قریب واقع ایک عمارت سے گر کر 2 مزدور جاں بحق ہو گئے، حادثے کی وجوہات بھی سامنے آگئیں۔

پولیس حکام کے مطابق مزدور لوہے کی پرانچ ٹوٹنے کے باعث گرے، پرانچ اور اس کے نٹ بولٹ زنگ آلود ہیں، مزدوروں کے لیے حفاظتی انتظامات بھی نہیں کیے گئے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں جاں بحق مزدوروں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

لاہور کے علاقے مناواں میں مزدور لوہے کی بھٹی میں گرکر جاں بحق ہو گیا اور ساتھی مزدور بے بسی کی تصویر بنے یہ منظر دیکھتے رہے۔

کرائم سین یونٹ نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ مزدوروں کی ہلاکت کا واقعہ زیرِ تعمیر عمارت میں کام کے دوران پیش آیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.