بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابر اعظم نے بھی ہاردیک پانڈیا کی تعریف کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کی تعریف کر دی۔

پاک بھارت پوسٹ میچ پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی جانب سے ہاردیک پانڈیا سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ پانڈیا نے بولنگ اور بیٹنگ اچھی کی۔

انہوں نے کہا کہ ہاردیک پانڈیا کافی اچھا آل راؤنڈر ہے، اس نے جس طرح میچ فینیش کیا وہ بھی بہت اچھا تھا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ کے گروپ بی کے پہلے میچ میں بھارت نے ہاردیک پانڈیا کی آل راؤنڈر کارکردگی کی بدولت پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اتوار کے روز پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 148 رنز کا ہدف بھارت صرف 2 گیندوں قبل حاصل کرسکا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.