بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شرمیلا فاروقی بھی سیلاب زدگان کی داد رسی کو پہنچ گئیں

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بھی سیلاب زدگان کی داد رسی کرنے پہنچ گئیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شرمیلا فاروقی کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی ہے، جس میں وہ سیلاب سے متاثر لوگوں سے ملاقات کر رہی ہیں۔

شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین ہمارے لوگ ہیں، انہوں نے اپنی جانیں، گھر اور مویشی کھو دیے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے ٹبی قیصرانی کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کو اب ہماری پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔

پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ آئیں مل کر ان کا گھر اور زندگیاں دوبارہ بنائیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں دورہ کیا تھا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.