بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہاردیک پانڈیا کے ٹوئٹ پر عامر نے کیا کہا؟

متحدہ عرب امارات میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ کے گروپ بی کے پہلے میچ میں بھارت نے ہاردیک پانڈیا کی آل راؤنڈر کارکردگی کی بدولت پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ہاردیک پانڈیا کی بیٹنگ اور بولنگ کی خوب تعریف کی جارہی ہے، انہوں نے پہلے بولنگ میں پاکستان کے 3 شکار کیے اور پھر ذمہ دارانہ بیٹنگ کر کے پاکستان کو جیت سے دور کر دیا۔

بھارتی آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا نے پاکستان کو شکست دینے کے بعد ٹوئٹر پر دو تصاویر شیئر کی ہیں، ایک تصویر 2018 کے ایشیا کپ میں زخمی ہونے کی تھی اور دوسری تصویر اتوار کو پاکستان کو شکست دینے کے بعد کی تھی۔

ہاردیک پانڈیا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ حادثے سے واپسی زیادہ بڑی ہے۔ 

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میں گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں بھارتی کھلاڑی ہاردیک پانڈیا کی آل راؤنڈر کارکردگی کی بدولت بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

محمد عامر نے ہاردیک پانڈیا کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھائی آپ نے بہت اچھا کھیلا۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، پاکستان کی جانب سے دیا گیا 148 رنز کا ہدف بھارت صرف 2 گیندوں قبل حاصل کرسکا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.